وہ سمارٹ فون جسے ایک ہفتہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں 

Smart phone for a week , which they do not need to charge

وہ سمارٹ فون جسے ایک ہفتہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں 

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کی بڑی اور روشن سکرین کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر وقت چارجنگ کی فکر لگی رہتی ہے، مگر یہ ٹینشن ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتی ہے اگر آپ نئے آنے والے یوٹافون 2 کے مالک بن جائیں۔

 یہ دلچسپ اور منفرد فون حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کا سب سے نمایاں فیچر اصل سکرین کے دوسری طرف یعنی فون کے پچھلی طرف ایک اور سکرین ہے جو کہ e-ink ڈسپلے ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے۔ یہی سکرین وہ اہم اضافہ ہے جو اس فون کی بیٹری کو ایک ہفتے سے بھی زائد چلا سکتا ہے۔ اس سکرین پر بلیک اینڈ وائٹ ڈسپلے کے ساتھ آپ کی ای میل، میسج، کال کی معلومات، موسم کا حال، درجہ حرارت، کیلنڈر اور دیگرکئی معلومات دکھائی جاتی ہیں اور یہ ہر وقت آن رہتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو مین سکرین آن کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے علاوہ Yoto Energy اور Yoto Snap نامی موڈ بھی دستیاب ہیں جن کے استعمال سے بیٹری کو مزید لمبے وقت تک چلایا جا سکتا ہے۔

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

Popular Posts

 
Top