بوسٹن (نیوز ڈیسک) روبوٹ ٹیکنالوجی بے پناہ پیچیدہ ہونے کی وجہ سے صرف جدید
فیکٹریوں میں تیار کی جاتی ہے لیکن یہ سب کچھ بدلنے والا ہے کیونکہ امریکی
سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جو آپ کی پسند کا روبوٹ ایک 3D
پرنٹر کے ذریعے باآسانی تیار کردے گی۔ یہ اہم قدم مشہور امریکی یونیورسٹی
ماساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی ایک حالیہ تحقیق میں اٹھایا
گیا جہاں سائنسدان ڈینیلا رس نے اپنی تحقیق انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ
الیکٹرونکس انجینئرز کے سامنے پیش کی۔
ان کی تیار کردہ ٹیکنالوجی میں روبوٹ
کے مختلف اعضاءعلیحدہ علیحدہ ایک 3Dپرنٹر پر تیار کئے جاتے ہیں پرنٹر کو
اعضاءکی شکل ایک الیکٹرونک ڈرائینگ کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے اور پھر
اس کے سرکٹ اور میکانیکی آلات پرنٹر خود ہی تیار کرلیتا ہے۔ پرنٹ کئے گئے
اعضاءمیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے کیلئے مخصوص جگہیں بنائی جاتی ہیں۔ سارے
اعضاءتیار کرنے کے بعد انہیں مخصوص ترتیب میں رکھ کر ایک خصوصی اوون میں
گرم کیا جاتا ہے جہاں یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر مکمل روبوٹک میں تبدیل
ہوجاتے ہیں۔ ان روبوٹک کو بچوں کے ساتھ کھیل کود کے علاوہ گھر کے چھٹے
موٹے کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back