پاک ایران گیس منصوبے کی ڈیڈلائن میں توسیع ، پاکستان جرمانے سے بچ گیا
پاک ایران گیس منصوبے کی ڈیڈلائن میں توسیع ، پاکستان جرمانے سے بچ گیا
اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان پاک ایران گیس منصوبہ پر
ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے جس کے تحت ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن
معاہدہ کے تحت 31دسمبر 2014ءتک منصوبہ مکمل نہ کرنے پر 30لاکھ ڈالر یومیہ
جرمانہ سے بچنے کیلئے ڈیڈ لائن میںایک سال کی توسیع کی درخواست منطور کر لی
ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ پیر (8,9دسمبر) کو یہاں اسلام آباد میں ہونے
والے پاک ایران دو روزہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر کیا
جائیگا۔اس ضمن میں اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایران حکومت
سے باضابطہ درخواست کی تھی، پاک ایران منصوبہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی
جائے، ایران حکومت نے پاکستان کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے
حوالے سے دئیے گئے ٹھوس جواز پر ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع دینے پر
آمادگی ظاہر کر دی ہے اور پاکستان کی درخوست منظور کر لی ہے جس سے پاکستان
حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اربوں ڈالر کے مالیت کے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے معاہدہ میں فریقین نے اتفاق رائے سے
تحریر کر رکھا ہے کہ اس منصوبہ کو ہر صورت میں 31دسمبر2014ءتک مکمل کیا
جائے گا اور مقررہ مدت میں گیس کی سپلائی سروع کر دی جائیگی معاہدہ کے تحت
مقررہ مدت میں تاخیر کرنے پر پاکستان ایران کو 30لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ
دینے کا پابند ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع
کا اعلان پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کرنے پر اتفاق کیا
گیا ہے ، کمیشن کا اجلاس 8دسمبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں ایران
کا 70رکنی وفد شریک ہو گا۔ کمیشن کے اجلاس میں پاک ایران تجارت کو فروغ
دینے اور ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے امور پر مذاکرات
کئے جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس
میں شرکت کرینگے۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back