گندے میسج اور فحش فلموں کا تعلق پہلی بار بے نقاب

Dirty text messages and pornographic films have uncovered the first time

گندے میسج اور فحش فلموں کا تعلق پہلی بار بے نقاب

برسلز (نیوز ڈیسک)اچھی حس مزاح رکھنے والے دوست اکثر ایک دوسرے کو پر لطف ٹیکسٹ میسج بھیجتے رہتے ہیں لیکن کچھ دوست فحش ٹیکسٹ میسج یا حیاسوز تصاویر والی ای میل بھیجنے کے شوقین ہوتے ہیں ۔بیلجیم میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوگیا ہے کہ ان دوستوں کو کیا چیز اس قسم کے میسج یا ای میل بھیجنے پر مجبور کر تی ہے ۔ 

انٹرنٹ راؤٹر سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف  جاننے کے لیے کلک کریں

ورچوئل رئیلٹی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ برسلز کے سائنسدانوں نے 300نوجوانوں پر کی گئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ فحش فلموں کے عادی نوجوان اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے دیگر طریقوں کے علاوہ فحش میسج اور ای میل پر بھی بہت زور رکھتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا مواد بھیجنے والوں کے بار ے میں آپ بآسانی یہ کہہ سکتے ہیں ان کے روزوشب اخلاق سوز فلمیں دیکھنے میں گزرتے ہیں اسی طرح مصالحہ دار اور بھڑ کیلے گانوں کی ویڈیوز کثرت سے دیکھنے والوں میں بھی یہی بیماری دیکھنے میں آئی ہے ۔سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوانوں کے ٹیکسٹ میسج اور ای میل کا معائنہ کر کے ان افراد کا پتا چلایا جا سکتاہے کہ جنہیں فحش بینی سے نجات دلانے کے لئے نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے ۔
Dirty text messages and pornographic films have uncovered the first time
 

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

Popular Posts

 
Top