انٹرنٹ راؤٹر سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

Internet Router America's Spy Device Discovery

انٹرنٹ راؤٹر سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

لندن: آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے، امریکہ جب کسی کام کو جرم قرار دے اور واویلا کریں تو سمجھ لیجئے کہ وہ خود اس جرم کا سب سے بڑھ کر ارتکاب کررہا ہے۔
پچھلے کچھ سالوں کے دوران امریکہ نے چین کے خلاف ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات کے ذریعے جاسوسی کے الزامات پر بے پناہ شور مچا رکھا تھا، امریکہ کا دعویٰ تھا کہ چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ٹیلی کمیونیکیشن کے جو آلات امریکہ میں بیچتی ہیں ان میں جاسوسی کے آلات لگے ہوتے ہیں اور جب امریکی کمپنیاں اور لوگ ان آلات کو استعمال کرتے ہیں تو ان کی ساری معلومات چینی حکومت کو مل جاتی ہیں۔

کمپیوٹر کی غٖلطی نے نوجوان کی" لاٹری" لگا دی۔ جاننے کے لیے کلک کریں

امریکی صحافی مصنف گلین گرین والڈ نے انکشاف کیا ہے کہ چین تو پتہ نہیں لیکن امریکہ یہ کام کررہا ہے اور نہ صرف چین کے ساتھ بلکہ ساری دنیا کے ساتھ کر رہا ہے، امریکہ سے دوسرے ممالک کو برآمد کئے جانے والے ٹیلی کمیونیکیشن آلات میں خفیہ جاسوسی آلات نصب کئے جاتے ہیں۔ جب ان آلات کو لوگ استعمال کرتے ہیں تو ان آلات کا امریکہ میں رابطہ ہوجاتا ہے اور یہ استعمال کرنے والوں کی تمام معلومات امریکہ کو پہنچاتے ہیں۔
امریکہ ان آلات کو کنٹرول بھی کرسکتا ہے اور اپنی مرضی کے کام بھی کرواسکتا ہے، امریکہ کا جاسوسی کا یہ نظام اب دنیا بھر کے ممالک میں پھیل چکا ہے۔
Internet Router America's Spy Device DiscoveryInternet Router America's Spy Device Discovery


Internet Router America's Spy Device Discovery

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

Popular Posts

 
Top