انوکھی ایجاد جس کے ذریعے آپ جنس تبدیل کر سکتے ہیں
انوکھی ایجاد جس کے ذریعے آپ جنس تبدیل کر سکتے ہیں
نیو یارک(نیوز ڈیسک) خواتین اور مردوں کو قدرت نے نہ صرف جسمانی لحاظ سے
مختلف پیدا کیا ہے بلکہ اُن کے جذبات و احساسات میں بھی فرق پایا جاتا ہے
جس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم میں سے اکثر کبھی یہ محسوس نہیں کر
پاتے کہ صنف مخالف کی نظر سے دنیا کیسی نظر آتی ہے ۔ دنیا کو صنف مخالف
کی نظر سے دیکھنے یا محسوس کرنے کیلئے be another lab نامی کمپنی نے the
machanic to be another نامی پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔کمپنی نے Oculus rift
کے نام سے ایک ہیڈ سیٹ تیار کیا ہے۔ جب ایک خاتون اور مرد بیک وقت پہ ہیڈ
سیٹ پہن کر آپس میں رابطہ قائم کرلیں تو وہ ایک دوسرے کے جسم ،حرکات وسکنات
اور افعال کو ایسے دیکھتے ہیں گویا کہ وہ ایک دوسرے کے جسم میں داخل ہو
گئے ہوں ۔ اس تجربے کیلئے ایک خاتون اور ایک مرد نے ہیڈ سیٹ پہنے اور
پھر بیک وقت ایک جیسی حرکات کیں تو پہلی دفعہ انہیں معلوم ہوا کہ اُن کی
مخالف جنس میں روز مرہ زندگی کے افعال کیسے سر انجام پاتے ہیں۔ اس ہیڈ سیٹ
کی مدد سے ایک مرد یہ دیکھ اور محسوس کر سکتا ہے کہ عورت ہونا کیسا لگتا
ہے، اور اسی طرح خاتون بھی جان سکتی ہے کہ مرد ہونا کیسا لگتا ہے۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back