حکومت نے قومی بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردی

حکومت نے قومی بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردی

حکومت نے قومی بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع  کم کر دی ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اکتوبر میں 12.75 فیصد تھی جسے کم کرکے 11.08 کردیا گیا ہے۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.60فیصد سے کم کرکے 9.87فیصد کردی گئی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.25روپے ماہانہ سے کم کرکے 846روپے ماہانہ کردی گئی۔ بہبود پنشنرز اکا¶نٹ کی شرح منافع بھی کم کردی گئی ہے۔پہلے ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 1170 روپے ماہانہ ملتے تھے جسے کم کرکے 1060 روپے ماہانہ کردیا گیاہے۔شرح منافع میں کمی یکم دسمبر 2014ءسے موثر ہوگی۔

 

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

Popular Posts

 
Top