وزن کم کرنا ہے تو بچوں کی طر ح کھائیں ،ماہر خوراک نے بتا دیا
وزن کم کرنا ہے تو بچوں کی طر ح کھائیں ،ماہر خوراک نے بتا دیا
نیویارک (نیوز
ڈیسک) موٹاپے پر قابوپانے کیلئے آپ اب تک درجنوں طریقوں کے بارے میں سن چکے
ہیں لیکن ایک امریکی ڈاکٹر نے ایک ایسا دلچسپ طریقہ بتایا ہے کہ جسے سن کر
دل خوش ہو جاتا ہے۔
نکولیس
پیس نامی ماہر غذائیات کہتی ہیں کہ اگر ہم ننھے بچوں کی کھانے کی عادات پر
نظر ڈالیں تو ہمیں فوراً سمجھ آ جائے گا کہ وزن کنٹرول کرکے ہلکے پھلکے
اور چاق و چوبند جسم کامالک کیسے بنا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ چھوٹے بچے
کبھی کسی کام کی وجہ سے کھانا ملتوی نہیں کرتے جیسا کہ ہم بڑے کرتے ہیں۔
جب بچے کو بھوک لگے تو وہ فوراً کھانا مانگتا ہے اور جب پیٹ بھر جائے تو
فوراً کھانا چھوڑ دیتا ہے۔ اسی طرح بچے بہت زیادہ نہیں کھاتے بلکہ تھوڑا
تھوڑا کھانادن میں کئی بار کھاتے ہیں۔ وہ کھانا کھانے میں جلدی نہیں کرتے
بلکہ آہستہ آہستہ اور مزے لے کر کھاتے ہیں۔ تو جناب اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ
کا جسم بچوں کی طرح سمارٹ اور پھرتیلا ہو تو اس کے لئے ان کی کھانے کی
عادت اپنانا بہت ضروری ہے۔اس سلسلہ میں مزیدمعلومات نکولیس پیس کی ویب سائٹ
Nutrisource.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back