سال 2014میں 134سال پرانا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے
![]() |
سال 2014میں 134سال پرانا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے |
نیویارک (نیوز ڈیسک) ماحولیاتی سائنسدان ایک مدت سے خبردار کر رہے تھے کہ
زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 2ڈگری سیلسیئس کا اضافہ بڑی تباہی کا پیش خیمہ
ثابت ہو سکتا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ سال 2014ءکو نہ صرف تاریخ کا
گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اس سال میں زمین کے اوسط درجہ حرارت
میں اضافے نے 2ڈگری کی حد کو بھی چھو لیا ہے۔
عالمی درجہ حرارت کو سائنسی طور پر ریکارڈ کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر 1880ءمیں شروع کیا گیا او رتقریباً ڈیڑھ صدی کے عرصہ میں 2014ءکو گرم ترین سال قرار دیا جا رہا ہے۔ سمندری اور ماحولیاتی تحقیق کرنے والے امریکی ادارے NOAAکے مطابق بیسویں صدی کا اوسط درجہ حرارت برائے ماہ اکتوبر 9.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اس سال یہ 11.3ڈگری تک پہنچ گیا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ 2ڈگری اضافہ سے قطبین پر برف کے پگھلاﺅ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا ،سمندر وں کا لیول اونچا ہو جائے گا ،زمین زیرآب آجائے گی اورتباہ کن سمندری اورزمینی طوفان آئیں گے ۔

Post a Comment
Thanks For Your Feed Back