اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ کیوں پڑا؟ بھارتی صحافی نے وجہ بتا دی

اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ کیوں پڑا؟ بھارتی صحافی نے وجہ بتا دی
اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ کیوں پڑا؟ بھارتی صحافی نے وجہ بتا دی

 

 

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) خوبرو بھارتی اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ پڑنے کی خبر نے برصغیر کے میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ایک طرف تو لوگ تھپڑ مارنے والے نوجوان عقیل کو غنڈہ اور بدمعاش قرار دے رہے ہیں تو دوسری طرف ایک بھارتی صحافی نے اس بات پر غور و خوض کیا ہے کہ تھپڑ کیوں پڑا۔

کملیش سنگھ کہتے ہیں کہ اگر ٹھندے دل سے غور کیا جائے تو پتا چلے گا کہ اس افسوسناک حادثے کی ذمہ دار اداکارہ خود ہی ہے۔ نوجوان نے گوہر خان کو یہ کہتے ہوئے تھپڑ مارا کہ وہ مسلمان کہلانے کے باوجود انتہائی فحش لباس زیب تن کرتی ہیں۔ کمیلش کہتے ہیں کہ دراصل اس تھپڑ کی ذمہ دار خود گوہر خان اس طرح ہیں کہ وہ اپنے تمام تر فلمی طرز زندگی اور مختصر لباس کے شوق کے ساتھ ساتھ ہر وقت یہ تذکرہ بھی کرتی رہتی ہیں کہ وہ بہت ہی اچھی مسلمان ہیں۔

اداکارہ ٹی وی پر یہ بتاتے تھکتی نہیں ہیں کہ وہ تمام مصروفیات کے باوجود نماز نہیں چھوڑتیں، وہ سات سال کی عمر سے پابندی کے ساتھ روزے رکھتی ہیں۔ ان کی یہ شدید خواہش ہے کہ وہ جلد از جلدعمرے کیلئے جائیں اور حج بھی ان کا بڑا خواب ہے۔ وہ مشہور پروگرام ’بگ باس‘ میں قابل اعتراض لباس پہن کر اداکارکشل ٹنڈن کے ساتھ عشق بھی لڑاتی رہیںاور ساتھ ساتھ مذہبی دعاؤں کا ورد کرتے ہوئے بھی نظر آتی رہی ہیں۔ صحافی کا کہنا ہے کہ در اصل یہ گوہر خان کی اپنے حقیقی طرز زندگی کے بر عکس ہمہ وقت مذہب کا ڈھونگ رچانے کی عادت تھی جس کے باعث ایک شخص نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے انہیں تھپڑ مار دیا۔

 

Post a Comment

Thanks For Your Feed Back

Popular Posts

 
Top