جدید ترین بیلٹ جو آپ کے موبائل کی بیٹری کبھی ختم نہ ہونے دے
![]() |
| جدید ترین بیلٹ جو آپ کے موبائل کی بیٹری کبھی ختم نہ ہونے دے |
لندن(نیوزڈیسک)ہماری
جیب میں اکثر ایسی اشیاءموجود ہوتی ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کو آسان
بناتی ہیں لیکن اگر ان کی بیٹری ہی ختم ہوجائے تو ہمیں بہت سی مشکلات کا
سامنا کرنا پڑتا ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسی چیز ہمارے لباس ہی کا حصہ
ہو کہ یہ اشیاءچارج بھی ہوتی رہیں اور ہمیں لمبے سفر کے دوران بیٹری کے ختم
ہونے کا مسئلہ بھی درپیش نہ ہو۔
سائنسدانوں
نے ایک ایسی لیدر XOOبیلٹ بنا لی ہے جو ناصرف آپ اپنی کمر کے گرد باندھ
سکتے ہیں بلکہ اس سے اپنے موبائل، لیپ ٹاپ، ایم پی تھری اور دیگر آلات با
آسانی چارج کرسکتے ہیں۔ اس بیلٹ میں USBپورٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور
تمام الیکٹرانک اشیاءکو اس سے چارج کیا جاسکتا ہے۔یہ بیلٹ دیکھنے میں عام
بیلٹ جیسی لگتی ہے اور کوئی یہ سوچ بھی نہیں پاتا کہ اس سے اتنا زبردست کام
بھی لیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کو جیب میں ہی رکھے
اس کے ساتھ لگا کر چارج کرسکتے ہیں۔
اس بیلٹ میں ایسی الیکٹرانک بیٹر ی لگائی گئی ہے جسے چارج کیا جاتا ہے اور اس کے بعد دیگر آلات جیسے آئی فون وغیرہ کو اس میں لگا کر چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تعارفی قیمت 125ڈالر(تقریباً 12,500روپے) ہے جبکہ بیلٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دھوپ اور بارش سے محفوظ رہتی ہے لہذا صارف کو موسمی حالات سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

Post a Comment
Thanks For Your Feed Back