اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 175 ممالک میں
بدعنوانی کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں
ایک پوائنٹ کی بہتری آئی ہے۔جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب
بتائی گئی ہے جسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں 12 پوائنٹس ملے ہیں۔ 2014ءکی
انڈیکس کے مطابق پاکستان 29 پوائنٹس کے ساتھ 126 ویں مقام پر ہے جبکہ
پڑوسی ملک بھارت 38 پوائنٹس کے ساتھ 85ویں درجے پر ہے۔اس فہرست میں کہا گیا
ہے کہ اقتدار کا غلط استعمال، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر
معاشروں کو برباد کر رہے ہیں۔ فہرست کے مطابق 100 پوائنٹس والے ملک کو
تقریباً بدعنوانی سے پاک سمجھا جاتا ہے اور زیرو کا مطلب حالات ناگفتہ بہ
ہیںجن میں صومالیہ اور شمالی کوریاجیسے ممالک ہوسکتے ہیں ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈنمارک جبکہ نیوزی لینڈ اور فن لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back