دنیا بھر کا میڈیا چلانے والے کی کم علمی نےانٹر نیٹ صارفین کو اشتعال دلا دیا
دنیا بھر کا میڈیا چلانے والے کی کم علمی نےانٹر نیٹ صارفین کو اشتعال دلا دیا
لندن (نیوز ڈیسک) میڈیا کی دنیا کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک اہل مصر کو
گورے قرار دے کر مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلی
درجنوں میڈیا کمپنیوں کے مالک مرڈوک ایک تازہ فلم ”Exodus: Gods and Kings“
پر تبصرہ کر رہے تھے کہ مصریوں کو گور ی نسل کے باشندے قرار دے گئے۔ دراصل
یہ فلم نمایاں اداکاروں کے گورے ہونے کی وجہ سے تنقید کا شکار تھی۔ ناقدین
کا کہنا تھا کہ فرعون کے دور کے قدیم مصر کے بارے میں بنائی گئی فلم کے
کردارگوری نسل کے لوگ کیونکر دکھائے گئے ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ یہ
کردار مقامی لوگوں جیسے نظر آنا چاہیے تھے۔ مرڈوک نے ٹوئیٹر پر ایک تبصرے
میں کہا کہ "مصری کب سے گورے نہیں ہیں؟ میں تو جتنوں کو جانتا ہوں وہ گورے
ہیں"۔ مصری نسل کو گورا قرار دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا
رہا ہے اور خصوصاً مصر کے لوگ سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اس کے خلاف اظہار
خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مصریوں کی اپنی نسل اور شناخت ہے اور انہیں
گورا کہنا زیادتی ہے۔مرڈوک کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ ان کا مقصد نسل
پرستی پر مبنی بیان دینا نہ تھا لیکن تنقید تاحال جاری ہے۔
Post a Comment
Thanks For Your Feed Back